20 Online ISSB Sentence Completion Tests in English and Urdu

آئی ایس ایس بی میں ماہر نفسیات کے امتحانات بہت اہم ہوتے ہیں۰ آپ کے بنائے ہوئے جملوںسے وہ گرامر کی غلطیاں تو نہیں نِکالتا مگر وہ آپ کی نفسیات اورآپ کی شخصیت کے مثبت اور منفی پہلو نکال کر آپ کو پاس یا فیل کرتا ہے۰ اگر آپ کو ماہر نفسیات فیل کردے تو آپ ریجیکٹ ہو جائیں گے چاہےجی ٹی او اور ڈپٹی پریزیڈنٹ آپ کوپاس بھی کر دیں۰ اِسلیئے آپ کو یہ جملےبہت سوچ سمجھ کر بنانے ہیں۰ مگر آئی ایس ایس بی میں آپ کو سوچنے أور سمجھنے کا وقت نہیں دیا جاتا کیوں کہ آپ نے چھبیس جملے صرف چھ منٹ میں بنانے ہوتے ہیں۰ جو لوگ پریکٹس کرکے نہیں جاتے وہ اپنی شخصیت کے اچھے پہلو اُجاگر نہیں کرسکتے اور صرف فقرے مکمل کرنے کے چکر میں اَیسی غلطیاں کر جاتے ہیں کہ ماہر نفسیات اُن کو ریجیکٹ کر دیتا ہے۰ ماہر نفسیات کے امتحانات کے حصے کے طور پر امیدواروں کو لازمی ہے کہ 56 نامکمل انگریزی جملے 12 منٹ میں (26 جملوں کے 2 سیٹ ، ہر ایک 6 منٹ میں) اور 56 نامکمل اردو جملے 12 منٹ میں (26 جملوں کے 2 سیٹ ، ہر ایک 6 منٹ میں) حل کرے جو کہ ایک مشکل اَمر ہے۰ ہاں اگر آپ نے بار بار پریکٹس کی ہو اور آپ کس قسم کے جملے بنانا چاہتے ہیں وہ پہلے ہی سوچا ہوا ہو، یا بیسٹ تو یہ ہے کہ جملے بناکر رٹے ہوئے ہوں تو اَپنی اچھی شخصیت کو بہتر طور پر اُجاگر کر پائیں گے۰ یہاں ہم نے ہر نامکمل جملے کےکم از کم چھ یا چھ سے زیادہ مثبت جملے آپ کی رہنمائی کے لئے بنائے ہیں۰ اِن کو پڑھ کر بہتر ہے کہ آئی ایس ایس بی میں لکھنے کے لئیے آپ اپنا جملہ اپنی شخصیت کے مطابق خود بنایئں ارو رٹ بھی لیں تاکہ آئی ایس ایس بی میں آپ کو سوچنے کی ضرورت نہ پڑے۰ آئی ایس ایس بی میں آپ کو زیادہ تر یہی جملے آئیں گے۰ اِس لئیے آپ ہر نا مکمل جملے کے لیئے اپنا جملہ بنانا ہے اور تمام ٹیسٹ کرنے ہیں اگر آپ اَچھی تیاری کرکے جانا چاہتے ہیں۰ انٹرویو کے وقت ان جملوں کو یاد بھی رکھیں جو آپ نے لکھے ہیں کیونکہ ماہر نفسیات آپ سے بھی ایسے ہی سوالات پوچھ سکتے ہیں۔. ہاں ایک اور اہم بات لکھائی صاف ستھری اور اچھے ہینڈ رائیٹنگ میں کریں۰ مکمل کوشش کریں کہ ہر موقع پر جہاں بھی آپ نے سادہ کاغذ پر لکھائی کرنی ہو ، اپنی لکھائی کی لائینوں کو سیدھا رکھیں اور ہر دو لائینز کے درمیان مناسب فاصلہ ہو۰اللہ آپ کا ہامی و ناصر ہو۰ آمین